دیپال پور:تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ 1ڈاکو ہلاک 3 فرار مقدمہ درج

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ صدر دیپال پور کی حدود میں چار نامعلوم ڈاکو ذیشان گجر کے فارم ہاؤس میں گھس آئے وہاں موجود ملازمین سرفراز اور عمران سےنقدی رقم 21ہزار روپے دو موبائل فون چھین کر ایک کمرے میں لاک کردیا خود بجلی کا ٹرانسفارمر اتارنے لگے اسی دوران پکار 15 پر اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر دیپال پور کی پولیس پہنچ گئی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے پولیس نے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہلاک ڈاکو کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

مزید خبریں

Back to top button