لاہور میں شہریوں سے عیدی مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کا مقدمہ درج

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور میں شہریوں سے مبینہ طور پر عیدی مانگنے کے واقعے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور محکمہ پولیس نے معاملے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔



