وزیر اعظم شہبازشریف اور ٹرمپ کی آج ملاقات،جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اوروزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات آج متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔
واشنگٹن میں ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس نے تصدیق بھی کردی ہے۔امریکی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی۔وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی۔دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے۔



