وزیراعظم محمد شہباز شریف اہم دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم اپنے اس ایک روزہ دورے کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبائی مینیجمنٹ اور سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔ اس اہم دورے پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button