وزیر اعظم شہبازشریف وطن واپسی کیلئے سوئٹزرلینڈسے روانہ

برن(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کادورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق زیورخ ایئرپورٹ پر سوئس اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم بٹ نے پرائم منسٹر شہباز شریف کو الوداع کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح مذاکرات میں شرکت کی تھی۔



