چیزی پیزارولز بنانے کا آسان طریقہ

اجزاء

پیزا ڈو یا تیار آٹا: 500 گرام

پیزا سوس: ½ کپ

موزریلا چیز (کدوکش): 2 کپ

چکن (ابلا اور ریشے کیا ہوا): 1 کپ

شملہ مرچ باریک کٹی: ½ کپ

زیتون (اختیاری): 2 کھانے کے چمچ

اوریگانو: 1 چائے کا چمچ

چِلی فلیکس: ½ چائے کا چمچ

انڈا: 1 عدد (برش کرنے کے لیے)

ترکیب:آٹے کو مستطیل شکل میں تقریباً ¼ انچ موٹا بیل لیں۔اس پر پیزاسوس کی ہلکی تہہ لگائیں۔موزریلا چیز، چکن، شملہ مرچ، زیتون، اوریگانو اور چِلی فلیکس یکساں پھیلا دیں۔آٹے کو مضبوطی سے رول کر کے لاگ کی شکل دے دیں۔تقریباً 1 سے 1½ انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔بیکنگ ٹرے پر رکھ کر اوپر انڈا برش کریں۔190°Cپر پہلے سے گرم اوون میں 18–22 منٹ بیک کریں، یا سنہری ہونے تک۔نکال کر اوپر تھوڑا سا مکھن لگائیں اور چاہیں تو مزید موزریلا چھڑک کر 2 منٹ کے لیے دوبارہ اوون میں رکھ دیں۔

اگر اوون نہ ہوتو نان اسٹک پین میں ہلکی آنچ پر ڈھکن لگا کر 20–25 منٹ پکائیں، یا پری ہیٹ کی ہوئی کڑاہی/پتیلے میں اسٹینڈ رکھ کر بیک کر لیں۔

سرو کرنے کے لیے پیزا سوس،گارلک مایونیز،چیلی گارلک سوس،

رینچ ڈِپ

مزید مزیدار بنانے کی ترکیب: فلنگ میں تھوڑا سا چیڈر چیز اور ہلکا سا باربی کیو سوس شامل کر دیں۔ اس سے رولز کا ذائقہ بالکل کیفے اسٹائل ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button