پنک اسکوٹی صرف خواتین چلاسکتی ہیں اگر کسی مرد کو چلاتے ہوئے دیکھا تو ضبط کرلیں گے،حکومت نے خبردار کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنک اسکوٹی صرف خواتین چلاسکتی ہیں اگر کسی مرد کو چلاتے ہوئے دیکھا تو ضبط کرلیں گے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو بھی چلانے کے لیے نہ دیں ورنہ اسکوٹی ضبط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک بار اسکوٹی ضبط کرلی تو پھر واپس نہیں ملے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین پنک اسکوٹی کو سات سال تک بیچ بھی نہیں سکتیں۔

 سندھ حکومت نے حیدرآباد کی خواتین کو 23 مئی کے روز مفت پنک اسکوٹی دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کل شاہراہ بھٹو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کی خوشخبری سنائی اب 23 مئی کو حیدرآباد میں خواتین کو مفت پنک اسکوٹیز دی جائیں گی۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ پنک ای وی اسکوٹی اسکیم ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوئی ہے اور اس منصوبے نے خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا تھا کہ ایک سال میں صرف ایک ہزار اسکوٹیز نے پورے معاشرے کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے اور حیدرآباد میں بھی خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button