منشیات کیس کی ملزمہ انمول عرف پنکی کو قابل اعتراض لباس کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام

کراچی (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ویمن جیل حکام نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزمہ کو جیل قوانین کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دی جائے گی، تاہم قابل اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سماعت کے دوران انمول عرف پنکی کی جانب سے جیل میں سہولیات فراہم نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں تفصیلات پیش کیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جاتے؟

جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم جیل قوانین کے خلاف قابل اعتراض لباس پہننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملزمہ نارمل کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے۔

ویمن جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ انمول عرف پنکی کا علاج سول اسپتال سے جاری ہے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

عدالت نے جیل حکام کا مؤقف سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست نمٹا دی۔

مزید خبریں

Back to top button