یکم سے5مئی تک پٹرول پمپس کی ہڑتال سے متعلق گردش کرنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں،امیر خان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر امیر خان محسود نے یکم سے 5 مئی تک پٹرول پمپس کی ممکنہ ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ تمام پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور ایندھن کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق شہری غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔



