وزیر پٹرولیم نے پٹرولیم ڈیلرز کو’’رام‘‘کرلیا،ہڑتال ٹل گئی،پمپ کھلے گا یا نہیں؟

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ امید کرتے ہیں دو ہفتوں کے اندر مارج کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button