پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 106 روپے 74 سےکم کر کے 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 19 روپے 71 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے ۔ ڈیزل پر لیوی 53 روپے 26 پیسے سے بڑھا کر 72 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اورڈیزل دونوں پر لیوی اوسطاً 80 روپے سے کم پر آگئی ہے ۔ پیٹرول اور ڈیزل پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال لیوی کا ہدف پورا ہونے پر مجموعی طور پر لیوی میں کمی کی گئی۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی گئی ہے۔



