مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، فی لیٹر 48 روپے 29 پیسے سستا ہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی  کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت233 روپے 90 پیسےفی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔  قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔

پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19پیسے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button