یومیہ پٹرولیم قیمتوں کا نیا نظام7روزہ رولنگ ایوریج پرمبنی ہوگا،علی پرویزملک نے وضاحت کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم قلت کے باوجود ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی مؤثر انداز میں برقرار رہی۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کا نیا نظام سات روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی ہوگا، جبکہ ہفتہ وار قیمتوں کا سابقہ نظام بھی سات روزہ اوسط قیمت پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ قیمتوں کے نظام سے مارکیٹ میں بگاڑ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button