برلن(جانوڈاٹ پی کے)جلاوطن ایرانی ولی عہد رضا شاہ پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں حملہ کیا گیا،جہاں نامعلوم افراد نے ان پر پینٹ پھینک دیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے صورتحال کو قابو میں لے لیا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق رضا شاہ پہلوی اس وقت برلن میں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ حملے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں، تاہم اسے سیاسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ رضا پہلوی ایرانی حکومت کے سخت ناقد ہیں اور حالیہ دنوں میں انہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق فیصلوں کی کھل کر حمایت کی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ ایران سے متعلق عالمی سیاسی کشیدگی کے پس منظر میں پیش آیا ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔