میکلمور کے بعد مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے فلسطینی بچوں کی امداد کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

بچوں کیلئے تعلیمی ویڈیوز بنانے والی امریکی یوٹیوبر مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل اکورسو ہے، نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو عطیہ کریں گی۔

مس ریچل نے دیگر صاحبِ حیثیت اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور انسانی امداد کے کاموں میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس سے قبل امریکی ریپر میکلمور نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایڈ شیران کے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو عطیہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حق میں بیانات کے بعد میکلمور کو ٹور سے الگ کردیا گیا تھا، جس کے بعد بعض دیگر فنکاروں نے بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹور چھوڑنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب گلوکار ایڈ شیران اور کاروباری شخصیت رابرٹ کرافٹ بھی انسانی امداد کیلئے مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button