ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے75رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں117رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے صرف 75رنز درکار ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیوم ہوج 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ تیگ نرائن چندرپال اور روسٹن چیس نے 17، 17 رنز بنائے۔ شائی ہوپ 15 اور عامر جینگو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ برینڈن کنگ انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آ سکے۔پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان اور علی عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں اپنے نام کر کے پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کر دی۔



