شان مسعود کی سنچری رائیگاں،ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلےٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

ہرارے(جانوڈاٹ پی کے)ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے میچ میں تیسرے دن کے آغاز پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز پر 3 وکٹوں سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔

تاہم شان مسعود کے علاوہ کوئی بلے باز  متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔ پوری ٹیم کھانے کے وقفےکے بعد 80.1 اوورز میں 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 109 اور امام الحق نے 63 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ویسٹ انڈین بولروں کا مقابلہ نہ کر سکا۔

 ویسٹ انڈیز کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 5 وکٹ لے کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کیمار روچ اور شمر جوزف نے 2، 2 جب کہ جیڈن سیلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے اور 25 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں جب کی میزبان ٹیم کو 54 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button