پاکستان اوراردن کا فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کامعاہدہ آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد/عمان(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اوراردن کےدرمیان فوجداری معاملات میں باہمی تعاون کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا، وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو گرین سگنل دیدیا۔مجوزہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک دہشتگردی،منشیات اورانسانی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم کیخلاف ایکدوسرے سے قانونی تعاون کرینگے۔وزارت داخلہ نے پاکستان اور اردن کے درمیان فوجداری معاملات میں تعاون کے معاہدے کا مسودہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رائے کے لیے بھیجا تھا۔وزارت خارجہ کی درخواست پر تمام صوبوں سے بھی رائے طلب کی گئی تھی۔صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسودے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو کوئی بھی اعتراض نہ ہونے سے باقاعدہ آگاہ کردیا۔معاہدے کے تحت پاکستان اوراردن مختلف جرائم کیخلاف ایکدوسرے سےقانونی تعاون کرینگے۔دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم کیخلاف تعاون کیا جائے گا۔ معاہدے پر عملدرآمد سے مخلتف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔



