8 ارب روپے سے زائد خسارہ ختم، دو سال میں ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت ریلوے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 25-2024 میں 2 ارب 41 کروڑ روپے منافع کمایا۔
قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کیا، ریلوے کی آمدن 93 ارب 60کروڑ روپے جبکہ اخراجات 91 ارب 18 کروڑ روپے رہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 23-20222 میں 8 ارب 46 کروڑ روپے خسارے کے بعد ریلوے میں مسلسل دوسرے سال منافع آیا، 2 برس میں خسارہ ختم ہونے کے بعد پاکستان ریلوے اب منافع بخش ادارہ بن چکا ہے۔
تحریری جواب کے متن میں بتایا گیا کہ ریلوے آمدن میں نمایاں اضافے سے مالی صورتحال بہتر ہونے لگی ہے، مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں اضافے سے ریلوےکو فائدہ ہوا اور ریلوے کی مجموعی آمدن پہلی بار 93 ارب روپے سےتجاوز کر گئی تاہم اب بھی ادارے کی مالی پوزیشن مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔



