اپوزیشن قیادت اور پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات ملتوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اپوزیشن قیادت اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ہونے والی ملاقات ملتوی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پیپلز پارٹی کے وفد کو آج ملاقات کرنا تھی ، ملاقات کی نئی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پہنچا جہاں بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔
گزشتہ روز رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن چیمبر میں محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس سے ملاقات کی تھی۔



