وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان صورتحال پر بریفنگ،پاکستان نے قومی سلامتی کے تحفظ کا عزم دہرایا
افغان ترجمان اپنے ملک کے امور پر توجہ مرکوز کریں ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں

اسلام آباد(jano.pk)وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کوپاک افغان سرحدی صورتحال پر جامع بریفنگ بھی دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کے جائز سیکورٹی خدشات کو اجاگر کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ سیکرٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
افغان ترجمان اپنے ملک کے امور پر توجہ مرکوز کریں ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ توقع ہے طالبان حکومت دوحہ میں عالمی برادری سے کیے وعدوں پر عمل کرے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان ترجمان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں۔ افغان ترجمان ایسے معاملات پر تبصرہ نہ کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہرہیں۔



