کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستانی باکسر گلاسگو میں غائب

 گلاسگو(جانوڈاٹ پی کے)انٹر نیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا غائب ہونا معمول کی بات ہے۔

گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے لیے واحد کانسی کا تمغہ خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے جیتا اور مرد باکسر ناکام رہے لیکن کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر قدرت اللہ خراب کارکردگی کے بعدگلاسگو میں غائب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلاسگو میں ختم ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شریک  پاکستانی باکسر قدرت اللہ پاکستان آنے والی فلائٹ میں سوار نہیں ہوئے اور اتوار کو گیمز ختم ہونے کے بعدپاکستان باکسنگ ٹیم وطن واپسی کے لیے گلاسگو سے روانہ ہوچکی ہے۔

قدرت اللہ ٹیم کے ہمراہ جہاز میں سوار نہیں ہوئے، پاکستان ٹیم گلاسگو سے وطن واپسی کا سفر کررہی ہے۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل (ر) ناصر تونگ نے کہا کہ مجھے کسی باکسر کے غائب ہونے کا علم نہیں ہے لیکن ذرائع تصدیق کررہے ہیں قدرت اللہ نے واپس آنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے بھی دو باکسر روپوش ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button