بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند رکھنے کی مدت میں توسیع، نیا نوٹم جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نے بھارتی طیاروں، ایئرلائنز اور آپریٹرز کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے ہوائی جہاز، اور بھارتی ایئرلائنز و آپریٹرز کی تمام سول و عسکری پروازیں بدستور پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔

جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجی پروازوں پر بھی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 23 جولائی 2026 تک غیر دستیاب رہے گی، جبکہ اس مدت کے دوران کسی بھی بھارتی فضائی آپریٹر کو پاکستانی فضائی راستوں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ایئر آپریٹرز پر عائد فضائی پابندیاں مقررہ مدت تک نافذ العمل رہیں گی اور اس حوالے سے جاری پالیسی میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل متبادل روٹس استعمال کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ان کے آپریشنل اخراجات اور پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button