وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے سے ورچوئل ملاقات، دوطرفہ تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی واقتصادی تعاون پرمذاکرات میں پیشرفت  ہوئی ہے اور وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ورچوئل ملاقات ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  ملاقات میں دوطرفہ تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے واشنگٹن مذاکرات کے بعد پیشرفت کا خیر مقدم کرتے  ہوئے کہا کہ مضبوط تجارتی شراکت داری پاکستان کی برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بنےگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے مذاکرات جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں  وزیرخزانہ نے امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کےفروغ پر زور دیا جبکہ امریکی ایگزم بینک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق امریکی تجارتی نمائندے نے پاکستان کی لیبر اور ریگولیٹری اصلاحات کو سراہا، جبری مشقت سے متعلق اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امریکی تجارتی نمائندے نے کہا کہ باقی معاملات تکنیکی سطح پر مذاکرات سے حل کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق تکنیکی مذاکرات میں تیزی اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ  ملاقات میں باہمی اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار یا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button