یو اے ای، سنگاپور سب سے آگے، پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور ناروے نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI ) کے عالمی استعمال میں نمایاں برتری حاصل کر لی۔

پاکستان اس دوڑ میں کافی پیچھے ہے جہاں آبادی کا صرف ایک محدود حصہ روزمرہ زندگی میں اے آئی ٹولز استعمال کر رہا ہے۔

یہ انکشاف مائیکروسافٹ کے اے آئی اکنامی انسٹیٹیوٹ کی نئی رپورٹ “اے آئی ڈیفیوشن رپورٹ 2025” میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں 170 ممالک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فروغ، اس کے استعمال اور سرکاری و نجی شعبوں میں اس کے انضمام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں کام کرنے والی پچاس فیصد سے زائد افراد باقاعدگی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( AI ) استعمال کر رہے ہیں جس سے یہ دونوں ممالک عالمی درجہ بندی میں سرفہرست قرار پائے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button