ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے استحکام برقرار رکھنے،کشیدگی روکنے کیلئے مسلسل بات چیت پرزور دیا، دونوں ممالک نے سفارتکاری اور تعمیری علاقائی تعاون پر زور دیا۔



