کرک،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،17خوارج ہلاک متعددزخمی

 فورسز نے بہادری کامظاہرہ کرتےہوئےبھارتی دہشتگردوںکوجہنم واصل کیا،وزیراعلیٰ سندھ

کرک: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے علاقے درشہ خیل میں خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ معلومات پر 22 خوارجین پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا اور انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 17 خوارج ہلاک ہوئے اور سات سے دس خوارج کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آپریشن ملا نذیر گروپ کے خوارجین کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرک میں یہ آپریشن فتنہ الخوارج کے ملا نذیر گروپ کے خوارجین کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا،علاقے کا امن کسی کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم کاسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ،زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کیلئے دعا 
وزیراعظم نے 17 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کی عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
 فورسزنےبہادری کامظاہرہ کرتےہوئےبھارتی دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 17 خوراج کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے،  سیکیورٹی  فورسز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرکے بھارتی انسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارے جوانوں کے حوصلے کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں، ملک دشمن عناصر اور نہ ہی ان کا کوئی ٹھکانہ محفوظ رہے گا، دہشت گرد عناصر کو تیزی کے ساتھ کچلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button