دنیا کے معمر ترین شخص کا نیا دعویٰ، 119 سالہ شہری نے سب کو حیران کردیا

سان ہوزے(جانو ڈاٹ پی کے) دنیا کے معمر ترین زندہ انسان کے حوالے سے ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے، کوسٹا ریکا کے شہری جوز فلورس نے اپنی عمر 119 سال ہونے کا دعویٰ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت ایتھل کیٹرہم کو دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کا اعزاز حاصل ہے، جنہوں نے اگست میں اپنی 117ویں سالگرہ منائی تھی۔ تاہم کوسٹا ریکا کے Sardinal نامی قصبے سے تعلق رکھنے والے جوز فلورس کے خاندان اور مقامی ریکارڈ کے مطابق ان کی عمر 119 سال بنتی ہے۔دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں

اگر جوز فلورس کی عمر کی بین الاقوامی سطح پر باضابطہ تصدیق ہوجاتی ہے تو وہ موجودہ ریکارڈ کے مطابق دنیا کے معمر ترین زندہ شخص قرار دیے جاسکتے ہیں۔ تاہم اس دعوے کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے لیے ماہرین کی جانب سے دستاویزات اور تاریخی ریکارڈ کی مکمل جانچ ضروری ہوگی۔

جوز فلورس کا تعلق کوسٹا ریکا کے اس علاقے سے ہے جسے دنیا کے معروف پانچ بلیو زونز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان علاقوں کے رہائشیوں میں طویل اور صحت مند زندگی گزارنے والے افراد کی شرح نسبتاً زیادہ دیکھی جاتی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق کیلشیئم اور میگنیشیم سے بھرپور پانی، مکئی اور بیجوں پر مشتمل روایتی غذا، روزمرہ جسمانی سرگرمیاں اور مضبوط خاندانی و سماجی تعلقات طویل عمر کے اہم عوامل میں شامل ہیں۔

جوز فلورس کی پوتی اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی ہیلن فلورس کے مطابق جوز نے اپنی زندگی کے بیشتر فعال سال دیہی علاقوں میں روزگار اور محنت کرتے ہوئے گزارے اور اب وہ خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔

جوز فلورس کی عمر سے متعلق دعوے کی باضابطہ عالمی تصدیق کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ آیا وہ واقعی دنیا کے معمر ترین زندہ انسان کا نیا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں یا نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button