معرکہ حق کی کامیابی کا جشن،ڈی سی آفس سے مرکزی ریلی کا انعقاد

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)معرکہ حق کی کامیابی کا جشن، ڈی سی آفس سے مرکزی ریلی کا انعقاد، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کی۔ ریلی میں ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ، تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز و دیگر محکموں کے افسران، انجمن تاجران سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کا جم غفیر ریلی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کے لیے امڈ آیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عظیم الشان ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اوکاڑہ کے عوام اپنے محافظوں سے محبت کرتے ہیں۔ مشن بنیان مرصوص میں بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔ معرکہ حق ہمیں حق کی جیت کا یقین دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک افواج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔ جیت کی خوشی منانے کے لیے ضلع بھر میں تسلسل سے تقریبات ہو رہی ہیں۔ قوم اپنی افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے عزم و ہمت کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ خوشی کے اظہار کے لیے سکولوں کالجز سمیت تمام محکموں میں تقریبات کا تسلسل برقرار ہے۔ ہماری پاک افواج نے ہر محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی ٹینک چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

 

مزید خبریں

Back to top button