اوکاڑہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پولیس کا بڑا آپریشنل پلان جاری

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ضلع بھر کے 1602 مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی جن میں میں اے کیٹگری کی 14 مساجد، بی کیٹگری کی 156 مساجد ، سی کیٹگری کی 1354 مساجد ، 48 امام بارگاہیں اور
30 کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی ،
جس کے لیے کل 1550 پولیس افسران سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 1 ایس پی ، 7 ڈی ایس پیز، 21 انسپکٹرز ، 143 سب انسپکٹر و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 42 ہیڈ کنسٹیبلان و 1336 کنسٹیبلان اور 8 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گی، تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، اس موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔مساجد و عیدگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ عورتوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ مساجد و عیدگاہوں کے اردگرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔ شہر کے اہم مقامات، اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس لگا ئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے اہم بازاروں اور مقامات پر پولیس موٹر سائیکل گشت وپیدل گشت کا خصوصی اہتمام کیاگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اہم بازاروں میں لیڈی پولیس سٹاف کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے تاکہ عوام الناس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے بچا جاسکے۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مزید انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اوکاڑہ پولیس عوام کی خوشیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عوام کو چاہیے کہ سماج دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔



