اوکاڑہ میں ٹریفک حادثہ،ٹرک ڈرائیورجاں بحق،دوافراد زخمی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )مین جی ٹی روڈ نزد مرغی خانہ سٹاپ کے پاس ٹریفک حادثہ میں ایک جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئےتفصیلات کےمطابق ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گیاحادثہ میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کے نیچے دب گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہو گیاجب کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس کرتے ہوئے

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیانعش کو بھی ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جانبحق ہونے والے کی شناخت منیر ولد جہانگیر (45 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں ابو بکر ولد محمد یاسین (25 سال تقریباً) اور صداقت علی ولد محمد عنایت (30 سال تقریباً) ساکنان 14 ون ایل کے ناموں سے ہوئی

مزید خبریں

Back to top button