اوکاڑہ صرافہ بازار میں جیولر شاپ میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )صرافہ بازار میں واقع ایک جیولر شاپ میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی جیولر شاپ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکان میں فورس ایبل انٹری کی۔ فائر فائٹرز نے پانی کی مدد سے تقریباً 20 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور مکمل عمارت کو بڑے نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو شہریوں نے سراہا۔

مزید خبریں

Back to top button