اوکاڑہ: اینٹی کرپشن کا بڑا ایکشن، اے ایس آئی 10 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

اوکاڑہ(وحید آرائیں\جانوڈاٹ پی کے) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اوکاڑہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر رینالہ خورد کے ایک اے ایس آئی کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اوکاڑہ محمد آصف نور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران تھانہ صدر رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ کے اے ایس آئی ولایت خان کو ایک شہری سے 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ریڈ کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی موقع سے برآمد کر لیے، جنہیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا حصہ بنایا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button