اوکاڑہ،میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں ایم اے جناح روڈ پر گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے متحرک

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور بحالی، اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سلیم چشتی کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں ایم اے جناح روڈ پر گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔ عوام کو صحت مند، صاف ستھرا اور دلکش ماحول فراہم کرنے کے لیے ایم اے جناح روڈ پر گرین بیلٹس میں نئے پودے لگانے، گھاس کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سلیم چشتی نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، اس تمام آپریشن کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ کام کی کوالٹی کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی عوام کو بہترین بلدیاتی خدمات اور سرسبز ماحول کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button