اوکاڑہ،وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،8سالہ بچی جاں بحق،خواتین سمیت6افرادشدیدزخمی ہوگئے

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ بائی پاس کے نزدیک5فور ایل کے پاس ٹریفک حادثہ،ایک بچی جاں بحق اور6افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث باعث الٹ گئی،حادثہ میں وین میں سوار8سالہ بچی زرنش دختر عامر شہزاد جاں بحق ہو گئی جبکہ خواتین سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں انور علی ولد ولی محمد،عرفان ولد چراغ دین،انسہ فاطمہ دختر اللّٰہ دتہ ،روبینہ زوجہ عاقل جاوید،مجاہد ولد نصیر ،اللّٰہ دتہ ولد ریاست علی شامل ہیں۔زخمیوں اور جاں بحق بچی کا تعلق ہڑپہ سے ہے۔



