اوکاڑہ میں کم عمر بچی سے چھیڑ چھاڑاوباش کو مہنگی پڑ گئی،ہاتھ تُڑوا بیٹھا،پولیس نےساتھی سمیت گرفتار کرلیا

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )کم عمر بچی کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں مرکزی ملزم اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس کی سیٹھ کالونی واقعہ میں کارروائی کی ہے جس میں راہ چلتی کم عمر بچی کو ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار ہوتے ہوئے ہراساں کیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عبدالرحمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار کی کوشش کی،فرار کی کوشش کے دوران ملزم زخمی ہو گیا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحویل میں لے لیا گیاجب کہ ساتھی ملزم حسنین کو بھی گرفتار کر لیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی



