آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا مشاورت کےبغیرتیل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنےکامشورہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اربوں روپے کمانے والی کمپنیز کمی پر چراغ پا ہوگئیں۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وفاقی وزیرپٹرولیم سےفوری ملاقات اور منصفانہ پرائسنگ نظام کامطالبہ کردیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے حکومت کو بامعنی مشاورت کے بغیر تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کوہنگامی خط لکھ کر ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔خط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا کہنا ہے کہ یکطرفہ پیٹرولیم قیمتوں کے فیصلوں سے آئل انڈسٹری شدیدمالی بحران کاشکار ہے۔ کمزور آئل کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔ نئے پرائسنگ فارمولے سے آئل کمپنیز اور ریفائنریز کو 104 ارب کانقصان ہوا۔ حکومتی فیصلوں سے آئل کمپنیوں کا ورکنگ کیپیٹل اور لیکویڈیٹی متاثر ہوئی۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق موجودہ پالیسی جاری رہی توایندھن کی سپلائی چین خطرے میں پڑسکتی ہے۔ عوام کو ریلیف کا بوجھ آئل کمپنیوں پر ڈالناغیرمنصفانہ،ناقابلِ برداشت ہے۔ بڑھتی لاگت کے باوجودصنعت نے ملک بھرمیں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی۔

مزید خبریں

Back to top button