جنگ بندی کاخاتمہ،ٹرمپ کےبیان کے بعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں6فیصدبڑااضافہ

انقرہ(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی بنیاد بننے والی مفاہمتی یادداشت اب مؤثر نہیں رہی،عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا فریم ورک اب ختم ہو چکا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان رات بھر حملوں کے تبادلے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

مزید خبریں

Back to top button