اسلام آباد ماڈل جیل کا وزیراعظم چند روز میں باقاعدہ افتتاح کریں گے،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے ماڈل جیل اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ اس پروجیکٹ کو بحال کرنے میں سب نے بہت محنت کی، اسلام آباد جیل میں تمام سہولتیں رکھی گئیں ہیں، اسلام آباد جیل ان پراجیکٹس میں شامل ہے جو پچھلے10 سال سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس جیل پر2024 سے کام کا آغاز ہوا جس کا کریڈٹ طلال چوہدری کو جاتا ہے، وہ ہر دوسرے دن ماڈل جیل آتے رہے، وزیراعظم اگلے چند دن میں آئیں گے اورماڈل جیل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ماڈل جیل اسلام آباد میں قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں کیلئے مثالی سہولتیں ہیں، ماڈل جیل اسلام آباد میں 1500 قیدی پہلے مرحلے میں شفٹ کیے جائیں گے۔

صحافی نے سوال کیاکہ کیا بانی پی ٹی آئی کوماڈل جیل منتقل کیا جائےگا؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے تقریباً 3500 قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے ماڈل جیل منتقل کیا جائےگا۔

مزید خبریں

Back to top button