او آئی سی کا فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے، دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ

نیویارک(ویب ڈیسک) او آئی سی نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کیلئے فوری عالمی اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے دوران او آئی سی کی جانب سے بیان دیتے ہوئے ترکیے کے اقوام متحدہ میں سفیر نے کہا کہ مسلسل تشدد اور سیاسی تعطل کے باعث فلسطین کا مسئلہ ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔

فلسطین کے مسئلے اور مشرق وسطیٰ کے بحرانوں کے حل کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ اس کے عالمی امن اور سلامتی پر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یہ اجلاس مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی صورتحال پر مرکوز تھا، جس کا انعقاد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد رکن ممالک بشمول برطانیہ اور فرانس نے کیا۔

مزید خبریں

Back to top button