شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط سے انکار

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی ایسے معاہدے کا پابند نہیں جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہو۔ حکومت نے واضح کیا کہ شمالی کوریا ایک ایٹمی طاقت ہے اور یہ حیثیت کسی بیرونی دباؤ یا یک طرفہ خواہش سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے Kim Song نے اپنے بیان میں کہا کہ United States اور بعض دیگر ممالک اقوام متحدہ میں جاری 11ویں این پی ٹی جائزہ کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھا کر ماحول خراب کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ Israel نے بھی ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے جبکہ Iran ان ممالک میں شامل ہے جو این پی ٹی معاہدے کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button