عالمی تیل بحران کے باوجود امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں نئی ڈرلنگ محتاط رویے کا شکار

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کے باوجود امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں تیل کمپنیاں نئی ڈرلنگ سرگرمیوں میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے گریز کیا ہے اور وہ اس بات کا انتظار کر رہی ہیں کہ آیا موجودہ بلند قیمتیں مستقل رہتی ہیں یا نہیں، کیونکہ غیر یقینی صورتحال میں نئی سرمایہ کاری خطرناک ہو سکتی ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق بیشتر پروڈیوسرز اپنے سالانہ بجٹ کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں، جس کے باعث فوری طور پر ڈرلنگ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

تاہم بعض کمپنیوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر قیمتیں بلند رہیں تو وہ اضافی رِگز شامل کر سکتی ہیں۔ خاص طور پر Continental Resources نے نئے ڈرلنگ منصوبوں پر غور شروع کر دیا ہے اور عارضی توقف کے بعد کچھ عملہ دوبارہ کام پر واپس بلایا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نارتھ ڈکوٹا میں اس وقت 26 رِگز فعال ہیں جبکہ تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں پیداوار مستحکم رہنے یا معمولی اضافے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button