نمرہ خان کی دوسری شادی بھی ختم، سابق شوہر زین حامد نے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی اختتام پذیر ہوگئی۔ ان کے سابق شوہر زین حامد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کردی۔

زین حامد کے مطابق انہوں نے 17 جولائی 2026 کو نمرہ خان کو طلاق دی، جس کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتے اور یہ علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی ہے۔

سابق شوہر نے بتایا کہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی مرد اور عورت دونوں کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے۔

نمرہ خان نے مئی 2026 میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد میں سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔

اس وقت نمرہ خان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور انہوں نے نظرِ بد سے بچنے کے لیے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹائی ہیں۔

نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی تصدیق کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان نے 2020 میں راجہ افتخار سے پہلی شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ بھی چند ماہ بعد ختم ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button