وادی نیلم میدانِ جنگ بن گئی، نفرت انگیز بیانیے کیخلاف حکومت کا سخت ترین ایکشن شروع

راولہ کوٹ: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)
آزاد کشمیر ایک بار پھر آگ اور خون کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ وادی نیلم میدانِ جنگ بن چکی ہے جہاں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ راولہ کوٹ میں دھرنا دوبارہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر 500 مسلح جنگجوؤں کی موجودگی اور راولہ کوٹ پر قبضے کے مذموم منصوبے کی آڈیو لیک نے سیکیورٹی اداروں کے الارم بجا دیے ہیں۔
اس تمام تر کشیدگی کے درمیان دشمن بھی سرگرم ہو گیا ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کی جانب سے آزاد کشمیر میں فوج کشی کے مطالبے نے خطے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر آزاد کشمیر محکمہ داخلہ نے لانگ مارچ میں شریک افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے، ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے اور موبائل سمز معطل کرنے سمیت انہیں کالعدم تنظیموں کے فریم ورک میں شامل کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کے بعد اب حکومت نے سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، کیونکہ ریاست کسی بھی صورت میں اس طرح کی بغاوت اور دشمن کے آلہ کاروں کو برداشت نہیں کرے گی۔
وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے لنک ملاحظہ کریں:




