بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے،نوازشریف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین




