امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکرکوپاکستان کے عوام کی کرکٹ سےگہری وابستگی نےمتاثرکردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سفارتخارنے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کو پاکستان کے عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی نے متاثر کردیا۔ایک بیان میں نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی نے متاثر کیا ہے جبکہ پاکستانی دستکاری اور مہارت عالمی سطح پر منفرد شناخت رکھتی ہے۔انہوں نے نہ صرف لاہور قلندرز کی پاکستان سپر لیگ میں کامیابی دیکھی بلکہ کرکٹ کے فروغ کےلیے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا جنون فٹبال تک محدود نہیں بلکہ کرکٹ بھی عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی نے انہیں متاثر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل معاشروں کو جوڑنے اور قوموں کی ثقافت و تاریخ کی عکاسی کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان اور ان کی آبائی ریاست ٹیکساس میں کھیلوں سے محبت ایک مشترکہ جذبہ ہے۔
"The foundation of Pakistan-US relations has expanded over decades and now rests not only on security cooperation, but increasingly on trade, innovation and human connectivity between the two societies. Pakistan and the US have built a strong relationship based on cooperation in… pic.twitter.com/lZX1expfpb
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 4, 2026



