ناران جاتے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

مانسہرہ (جانوڈاٹ پی کے) مانسہرہ سے ناران جانے والے سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور مقامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی شہر روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button