نقیب اللہ قتل کیس،سابق ایس ایس پی راؤانوارکیخلاف کیس میں پیشرفت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مقتول کے بیٹے نے عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں مقتول نقیب اللہ محسود کے بیٹے عاطف نے بیان حلفی جمع کرادیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میں کم عمر تھا میری والدہ معاشرتی روایت کے پاس کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں۔ اس وجہ سے میرے دادا کےانتقال کے بعد میرے چاچا نے اپیلیں دائرکی ہیں۔عدالت نے اپیلوں کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Back to top button