لبنانی پارلیمان کے سپیکر کا جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے 2024ء کے معاہدے پر زور

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری نے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نبیہ بری نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ جنگ بندی معاہدہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ عمل فریم ورک فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں جنگ بندی کی نگرانی اور خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے واضح طریقہ کار پہلے سے موجود ہیں، جنہیں فعال بنا کر خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے لبنان کی خودمختاری، استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو لبنان کے استحکام کے لیے خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button