اپوزیشن تنقید کرتی رہے، میں عوامی خدمت اور کام جاری رکھوں گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید سے ان کی توجہ عوامی خدمت سے نہیں ہٹے گی اور وہ شہر کی بہتری کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے، جبکہ جماعت اسلامی کو بھی تنقید کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب کوئی سیاسی جماعت بائیکاٹ کرتی ہے تو اس کا سیاسی فائدہ جماعت اسلامی کو ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے بجٹ پر مؤثر بحث کرنے کے بجائے دیگر معاملات پر زیادہ بات کی۔

میئر کراچی نے کہا کہ بھاری اکثریت نے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا، جو اس پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے لیاری کی کھیلوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماضی میں لیاری نے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اور مستقبل میں بھی یہ علاقہ کھیلوں کے میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وہ فٹبال میچ دیکھنے کے لیے آئے ہیں اور ان کی پسندیدہ ٹیم ارجنٹینا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button